بعض بیماریوں سے محفوظ رہنے کی خاطر بروقت ویکسینیشن کروانا اہم ہے۔ اس معلوماتی پرچے میں ان ویکسینز کے متعلق اہم معلومات ہیں جن کا مشورہ بالغوں کے لیے دیا جاتا ہے۔
National Immunisation Program (نیشنل امیونائزیشن پروگرام (NIP)) میڈی کیئر رکھنے والے تمام بالغوں کو مفت ویکسینز فراہم کرتا ہے۔ کچھ دوسری ویکسینز ایک NSW programکے تحت دستیاب ہیں۔
اگر مندرجہ ذیل لوگوں کو بروقت ویکسینز نہ لگی ہوں تو انہیں مفت ویکسینز مل سکتی ہیں:
20 سال سے کم عمر کے سب لوگ
26 سال سے کم عمر کے وہ لوگ جنہیں ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسین نہ لگی ہو
کسی بھی عمر کے ریفیوجیز (پناہ گزین) اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آسٹریلیا آنے والے۔
مشورہ لینے کے لیے اپنے ڈاکٹر، نرس، فارماسسٹ یا ایبوریجنل میڈیکل سروس سے بات کریں۔
اپنے قریب امیونائزیشن پرووائیڈر تلاش کریں
بالغوں کا نیشنل امیونائزیشن شیڈول (حمل میں لگنے والی ویکسینز کے علاوہ)
جنرل پریکٹسز/میڈیکل سنٹرز
کمیونٹی ہیلتھ کلینک یا لوکل کاؤنسل کلینک (کچھ علاقوں میں)
ایبوریجنل میڈیکل سروسز
نوٹ: اگرچہ ویکسینز مفت ہیں، کچھ کلینک اپنی کنسلٹیشن فیس یا ایڈمنسٹریشن فیس لیتے ہیں۔ اپائنٹمنٹ بک کرنے سے پہلے کلینک سے فیس کے متعلق پوچھیں۔
نیوموکوکل بیماری ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو نمونیا، خون میں انفیکشن اور میننجائٹس (دماغ کے گرد جھلّیوں کی سوزش) کا سبب بن سکتا ہے۔ بڑی عمر کے بالغوں اور صحت کے مسائل رکھنے والوں کے لیے اس کا خطرہ زیادہ ہے۔ ایک سنگل ڈوز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
شنگلز جلد پر دانوں کی تکلیف دہ کیفیت ہے جو چکن پاکس یعنی کاکڑا لاکڑا کے وائرس (varicella zoster) کے دوبارہ حرکت میں آنے سے ہوتی ہے۔ ویکسینیشن کے بغیر ہر 3 افراد میں سے 1 کو شنگلز ہو جائے گی۔ شدید تکلیف دہ شنگلز کا خطرہ عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے۔ بہترین تحفظ کے لیے ویکسین کی دو ڈوزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
فلو کا انفیکشن سانس کے راستے بہت تیزی سے لگتا ہے۔ یہ معمّر لوگوں کے لیے خاص طور پر خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ صحتمند لوگوں کے لیے بھی شدید بیماری بلکہ موت کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ ہر سال فلو ویکسین میں ردّوبدل کیا جاتا ہے تاکہ ویکسین اس سال پھیلی ہوئی وائرس کی قسموں کو نشانہ بنائے۔ اس لیے ہر سال ویکسین لگوانا اہم ہے۔
COVID-19 ویکسینز شدید بیماری، ہسپتال میں داخلے اور موت سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہیں۔
COVID-19 ویکسینیشن 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں اور شدید COVID-19کا خطرہ رکھنے والوں کے لیے خاص طور پر اہم ہے۔ آپ یہ eligibility checker آن لائن ٹول استعمال کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ کیا آپ کو بوسٹر ویکسین مل سکتی ہے۔
Respiratory Syncytial Virus (RSV)
RSVایک عام پایا جانے والا وائرس ہے۔ زیادہ تر لوگوں میں معمولی علامات پیدا کرتا ہے مگر چھوٹے بچوں اور معمّر بالغوں میں سانس کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ جن لوگوں کی طبیعت زیادہ خراب ہو جائے، انہیں اپنی علامات کو سنبھالنے کے لیے ہسپتال جانا پڑ سکتا ہے۔ معمّر بالغوں کے لیے ویکسین کی ایک ڈوز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
کچھ دوسری ویکسینز جو لگوانے پر غور کرنا چاہیے
نیوساؤتھ ویلز میں کچھ لوگوں کو ان بیماریوں کی ویکسینز بھی مل سکتی ہیں:
ہیپاٹائٹس بی
جاپانیز انسیفیلائٹس
خسرہ، کن پیڑے اور روبیلا (MMR)
Mpox (منکی پاکس)
براہ مہربانی NSW Health کی امیونائزیشنز سائیٹ اور دوسری ویکسینیشنز دیکھیں یا اپنے ڈاکٹر، نرس یا فارماسسٹ سے بات کریں۔
ویکسینز کا محفوظ ہونا اور ضمنی اثرات
Therapeutic Goods Administration (TGA) آسٹریلیا میں ویکسینز کے محفوظ اور مؤثر ہونے کی نگرانی کرتا ہے۔ آسٹریلیا میں استعمال ہونے والی تمام ویکسینز کے فوائد ان کے ممکنہ خطرات سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ ویکسین لگوانے سے آپ محفوظ رہتے ہیں جبکہ بیمار ہونے کی صورت میں خطرہ کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ ویکسینیشنز کے متعلق معلومات دیکھیں۔
ویکسینیشن کے بعد معمولی ضمنی اثرات پیش آ سکتے ہیں – یہ نارمل ہے۔ زیادہ تر ضمنی اثرات ہلکے اور عارضی ہوتے ہیں اور یہ مدافعتی نظام کا ویکسین پر قدرتی ردّعمل ہے۔ عام ردّعمل میں یہ شامل ہے:
انجیکشن لگنے کی جگہ پر درد، سوجن یا سرخی
سر میں درد، تھکن، ہلکا بخار
پٹھوں میں درد یا غش آنا
ویکسینیشن ریکارڈز
آپ کے ویکسینیشن ریکارڈز آسٹریلین امیونائزیشن رجسٹر (AIR) میں موجود ہیں۔ آپ ان طریقوں سے اپنی امیونائزیشن ہسٹری سٹیٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں:
my.gov.au پر لاگ ان کر کے یا myGov موبائل appکے ذریعے، اپنے Medicare اکاؤنٹ سے
1800 653 809 پر Services Australia کو کال کر کے
اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے ریکارڈ کا پرنٹ آؤٹ مانگ کر