TB ایک انفیکشن ہے جو بیکٹیریا یا جراثیم پیدا کرتے ہیں
TB ہوا کے ذریعے پھیلتی ہے
خاص اینٹی بائیوٹک دوائیاں TB سے شفا دلا دیتی ہیں
2 ہفتے سے زیادہ کھانسی چلتی رہنا
کھانسی میں بلغم یا خون
بخار، کپکپی یا رات کو پسینہ آنا
تیزی سے وزن گرنا
ہمیشہ تھکن رہنا
بھوک نہ لگنا
گلٹیاں یا سوجن یا درد
یہ ممکن ہے کہ TB کے جراثیم آپ کے جسم میں سوئے رہیں اور آپ کو بیمار نہ کریں
اسے خفتہ یا سوئی ہوئی TB کہا جاتا ہے اور اس کے جراثیم آپ سے دوسروں لوگوں کو نہیں لگ سکتے
سوئی ہوئی TB بیدار ہو سکتی ہے اور آپ کو بیمار کر سکتی ہے
TB سکن ٹیسٹ (جلد کا ٹیسٹ) یا خون کا ٹیسٹ سوئی ہوئی TB کا پتہ چلا سکتا ہے
سوئی ہوئی TB کا علاج خاص اینٹی بائیوٹکس سے ہو سکتا ہے جو TB کے جراثیم کو بیدار ہونے سے روک سکتی ہیں۔
وہ لوگ جو TB رکھنے والے شخص کے ساتھ رہ چکے ہوں یا وقت گزار چکے ہوں
ایسا طبی مسئلہ رکھنے والے یا ایسا علاج کروانے والے لوگ جو جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتا ہے
چھوٹے بچے
جن ممالک میں TB بہت عام ہے، وہاں پیدا ہونے والے لوگ یا وہ لوگ جو پہلے وہاں رہ چکے ہوں
اپنے جی پی کے پاس یا مقامی TB کلینک میں جائیں
چھاتی کا ایکسرے کروائیں
تھوک کا نمونہ دیں
کے لیے TB ٹیسٹنگ اور علاج مفت ہے سب لوگوں نیو ساؤتھ ویلز کے TB کلینکس میں
مزید معلومات کے لیے دیکھیں health.nsw.gov.au.